ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کے مندسور دورہ سے قبل ایم پی کانگریس میں اندرون خانہ ’جنگ‘ 

راہل گاندھی کے مندسور دورہ سے قبل ایم پی کانگریس میں اندرون خانہ ’جنگ‘ 

Sat, 26 May 2018 11:51:42    S.O. News Service

بھوپال25مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راہل گاندھی کے مندسور آنے سے پہلے مدھیہ پردیش کانگریس میں اچانک ہی بغاوت کی لے بلند ہونے لگی ۔ پہلے راہل کی قریبی سابق ممبر پارلیمنٹ میناکشی نٹراجن کے حامیوں نے استعفیٰ دیا تو اب کھرگون ضلع سے 1200 کانگریس کارکن نے دہلی جاکر ہائی کمان کو استعفیٰ سونپنے کا اعلان کرکے تعجب میں ڈال دیا ہے ۔ کھرگون میں سابق ریاستی کانگریس صدر ارون یادو کا گھر ہے۔ کانگریس میں یہ ناراضگی اس وقت سامنے آئی ہے جب کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ 31 مئی سے ا پنا جائزہ سفر شروع کرنے والے ہیں۔ اس کے آغاز سے قبل دگ وجے نے کہا کہ ہمارا اصل مقصدضلعی سطح پر جو کارکن ہیں، لیڈر ہیں،ان کے اندر کوئی بھیدبھاؤ یا کوئی شکایت ہے تو اسے دور کیاجائے ۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ 13 لوگوں کی ٹیم کو لے کر ریاست کے روٹھے کانگریسیوں کو منائیں گے لیکن بھگوا ٹولہ نے اس تنازعہ پر طنزکیا ہے اور کہا ہے کہ راہل گاندھی جس طرح نوٹنکی کرنی مچ مندسور آئے تھے، اس بار کسانوں کی برسی پر آ رہے ہیں، اگلی بار کانگریس کے ہارنے کی برسی پر آئیں گے ۔


Share: